جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

بھارت میں ایک اور نوجوان لڑکی عصمت دری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کالج کی نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں 21 سالہ لڑکی کے ساتھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی نے ملزم سے لفٹ مانگی تھی۔

پولیس آفیسر رمن گپتا نے بتایا کہ کالج کی طالبہ سہیلیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد گھر واپس جا رہی تھی، راستے میں انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لی جو اسے گھر چھوڑنے کے بجائے نامعلوم مقام پر لے گیا۔

رمن گپتا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا، متاثرہ طالبہ ہوسور سروس روڈ کے قریب ایک ٹرک کے پیچھے سے برآمد ہوئی جہاں اس نے اپنے جسم کو جیکٹ سے ڈھانپ رکھا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے دوستوں نے اس کے پیغام اور لوکیشن ملنے کے بعد ڈھونڈا اور اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی سہیلیوں نے دیکھا کہ ٹرک کے پاس ملزم صرف پینٹ پہنے کھڑا ہے، وہ انہیں دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہوا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

رمن گپتا نے بتایا کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے جبکہ مزید تفصیلات میڈیکل ٹیسٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں