پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

گورنر سندھ کی تبدیلی : ن لیگ پیپلز پارٹی سے دوبارہ ہاتھ کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گورنر سندھ کی تبدیلی معاملے پر مسلم لیگ ن پی پی سے دوبارہ ہاتھ کر گئی ، ن لیگ نے پی پی قیادت کو کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے گورنر سندھ تبدیلی کے ارمان پر پانی پھیر دیا، پی پی زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی زبان سے پھر گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پی پی قیادت کو کامران ٹیسوری  کی یقین دہانی کرائی تھی اور  تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا۔

- Advertisement -

زرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت کا کامران ٹیسوری کی تبدیلی کیلئے حکومتی شخصیت سے رابطہ ہوا تھا، جس میں پی پی سندھ کو کامران ٹیسوری کی جلد تبدیلی کی اطلاع دی گئی تھی۔

زرائع نے کہا کہ ن لیگ سے گورنر کی تبدیلی کی یقین دہانی پر میڈیا کو خبر لیک کی گئی، سندھ حکومت کے کامران ٹیسوری سے اچھے ورکنگ ریلیشن نہیں ہیں۔

زرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کامران ٹیسوری کے اوور ایکٹیو ہونے سے نالاں ہے ، وہ متعدد بار سندھ حکومت کی ڈانٹ کی وجہ بنے ہیں، وہ کراچی میں سندھ حکومت سے زیادہ ایکٹیو ہیں۔

زرائع کے مطابق کامران ٹیسوری صوبائی حکومت کے مقابلے زیادہ پروجیکشن لیتے ہیں اور محدود صوابدیدی فنڈز کے باوجود گورنر  سندھ متحرک نظر آتے ہیں، پی پی قیادت گورنر سندھ کی وجہ سے پارٹی پر اظہار برہمی کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں