جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

کن گھروں پر ٹیکس لگایا جائے گا؟ فیصلہ کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مہنگائی کی ماری عوام کے لئے نئی مشکل آگئی، اب گھروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کن گھروں پر ٹیکس لگایا جائے گا؟

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چھوٹے بڑے گھروں پرٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کو آئندہ ماہ تمام گھروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانچ مرلے یا اس سے اوپر والے تمام گھر کا ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے،جس کے بعد یکم جنوری سے ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے بعدگھروں پر ٹیکس عائد کیا جائیگا۔

- Advertisement -

ڈی سی ریٹ کے مطابق پچاس لاکھ سے اوپر کی ویلیوکے گھر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔

یاد رہے پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے صوبے میں کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دی تھی، کابینہ کی منظوری کے بعد ٹیکس دیہی اور شہری علاقوں کے گھروں اور کاروباری مقامات پر لگایا جائے گا۔

دیہی علاقوں میں پانچ مرلہ کے گھر پر 20 روپے، دس مرلہ سے ایک کنال کے گھر پر40 روپے، دیہات میں چھوٹے کاروبار، دکانوں پر 300 روپے، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700روپے جبکہ بڑے کاروبار پر ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔

شہری آبادی میں پانچ مرلہ گھر پر تین سو روپے، دس مرلہ سے ایک کینال کے گھر پر پانچ سو سے دو ہزار روپے اور ایک کینال سے بڑے گھر پر پانچ ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں