بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

بابر اعظم کسی ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ کے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا بابر اعظم کو کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل اسکواڈز اور پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں دی گئی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز کی قیادت دی گئی ہے۔ انہیں سرفراز احمد، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد ہریرہ، صاحبزادہ فرحان، عمر امین، عثمان قادر، محمد عباس آفریدی ودیگر کا ساتھ حاصل ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dolphins Champions Cup (@pcbdolphins)

- Advertisement -

 شاہین شاہ آفریدی لائنز کی کپتانی کریں گے۔ ان کی ٹیم میں عبداللہ شفیق، عامر جمال، عامر یامین، امام الحق ودیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lions Champions Cup (@pcblions)

 پینتھر کے کپتان آل راؤنڈر شاداب خان ہوں گے۔ انہیں عرفات منہاس، محمد حسنین، صائم ایوب، اسامہ میر، عثمان خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Panthers Champions Cup (@pcbpanthers)

 وولوز کی قیادت کا سہرا قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے سر سجا ہے۔ ان کی ٹیم فخر زامن، افتخار احمد، نسیم شاہ، سلمان علی آغا جیسے انٹرنیشنل کرکٹ سے سجی ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wolves Champions Cup (@pcbwolves)

 بابر اعظم اسٹالینز کا حصہ ہیں تاہم وہ نوجوان بیٹر محمد حارث کی زیر قیادت کھیلیں گے۔ اس ٹیم میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، ابرار احمد، اعظم خان، حارث رؤف، محمد علی، زمان خان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

 ابتدائی اعلان کردہ اسکواڈ 19 رکنی ہے۔ 10 ستمبر تک حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اور افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پچاس اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

سولہ ستمبر کا میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا جبکہ بقیہ تمام میچز 3 بجے شروع ہوں گے۔ لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا تاکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ ویمنز کے میچ کو براہ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ پی سی بی پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کرچکا ہے جن میں وقایونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں