ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

گلے میں لال بیگ گُھس گیا، 58 سالہ شخص مرتے مرتے کیسے بچا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا آپریشن کیا گیا جس میں ایک 58 سالہ شخص کے گلے میں پھنسا لال بیگ نکال لیا گیا۔

مذکورہ لال بیگ نیند کے دوران ناک کے ذریعے داخل ہوا اور گلے میں جا کر پھنس گیا، جس کے سبب 3دن تک اس شخص کی حالت غیر رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ہائکاؤ کو تین دن تک شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، ہائکاو کی سی ٹی اسکین رپورٹس سے پتہ چلا کہ یہ کیڑا ان کی سانس کی نالی میں پھنس گیا تھا۔

- Advertisement -

ہائکاو کو ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے کچھ ان کی ناک میں رینگ رہا ہو اور پھر ان کے حلق سے نیچے جا رہا ہو۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے، ہائکاو نے محسوس کیا کہ ان کی سانس میں بدبو آنے لگی ہے۔

کھانسی کے دوران زرد رنگ کا بلغم نکلنا شروع ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے مقامی اسپتال جاکر معائنہ کرایا لیکن ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کے اوپری سانس کی نالی میں کچھ بھی نہیں پایا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے کان ناک اور حلق کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور سی ٹی اسکین کرانے سے پتا چلا کہ گلے کے نچلے حصے میں کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے جب آپریشن کیا تو معلوم ہوا کہ وہ چیز دراصل لال بیگ تھی۔

اگلے دن کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے واضح طور پر دیکھا کہ برونکس میں کوئی چیز موجود ہے، وہ بلغم میں لپٹا ہوا تھا، جب ڈاکٹر نے آس پاس کے بلغم کو نکالا تو انکشاف ہوا یہ ایک کاکروچ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں