ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

فوج خیبر پختونخوا پولیس کو تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمنوں اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو جامع طور پر شکست دینے کا اعادہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وادی تیراہ میں انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلیے کثیر الجہتی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور دشمنوں کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا اور دشمنوں، دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو جامع طور پر شکست دینے اور غیر قانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، ہمارے شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن کے ساتھ لڑنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خیبر پختونخوا پویس کو تعاون فراہم کرتی رہے گی، ضم شدہ اضلاع میں فرائض کی انجام دہی کیلیے تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر زور دیا اور فورسز کی مدد میں مقامی آبادی کی حمایت کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن برقرار رکھنے میں مقامی آبادی کا مثبت کردار ضروری ہے۔

سپہ سالار نے دورے کے دوران یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں