دنیا کی سب سے بوڑھی بلی اس دنیا سے کوچ کر گئی اس کی دکھ اور افسوس کی کیفیت کے ساتھ اس کو رخصت کیا۔
بلی ایک معصوم پالتو جانور ہے۔ برطانیہ میں بلی کی موت اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب معلوم ہوا کہ یہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ بلی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روزی نامی یہ بلی جس کی گزشتہ دنوں برطانیہ میں موت ہوئی، وہ 1991 میں پیدا ہوئی تھی اور اس نے دنیا کی سب سے پرانی بلی کا غیر سرکاری اعزاز حاصل کیا تھا۔
یہ بلی، جس کی موت اپنی مالکن لیلا برسیٹ کے گھر ناروچ برطانیہ میں ہوئی۔ لیلا نے بڑے ناز ونعم سے اس کو پالا تھا اور بہت مانوس تھی، اس کی موت کے بعد بلی کو افسوس اور دکھ کی کیفیت کے ساتھ رخصت کیا۔
روزی رواں سال جون میں ہی 33 برس کی ہوئی تھی اور لیلا نے بتایا کہ جب اس کو انہوں نے پالنے کے لیے گود لیا تھا تب وہ ایک بچہ تھی۔
خاتون نے بتایا کہ موت کے دن روزی کی حالت اچھی نہیں لگ رہی تھی وہ گھر کے دالان میں چلی گئی اور وہاں جا کر لیٹ گئی، جہاں کچھ دیر بعد دیکھا تو وہ مر چکی تھی۔
روزی کی بیٹی فلوسی کے نام سے لیلا کے پاس موجود ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین حیوانات کے مطابق ایک بلی کی اوسط عمر 12 سے 18 سال کے درمیان ہوتی ہے اور ان کی عمر میں اضافہ یا کمی خطے اور نسل کے مطابق ہوتا ہے۔