اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اروند کیجریوال کے بعد دہلی کا نیا وزیر اعلیٰ کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

عوام پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی کی وزارت اعلیٰ سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ان کے بعد سینئر وزیر آتشی کو پارٹی نے نیا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں شراب پرمٹ کے کرپشن کیس میں ضمانت سے رہائی کے بعد اروند کیجریوال نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنرن لیفٹیننٹ وی کے سکسینہ کو پیش کر دیا۔

اروند کیجریوال کے باضابطہ مستعفی ہونے کے بعد عوام پارٹی نے سینئر وزیر آتشتی مارلینا کو نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

- Advertisement -

کیجریوال کے استعفیٰ پیش کرنے کے بعد آتشی نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کے ان کے دور اقتدار میں دہلی اور یہاں کے عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

ATASHI NEW CHIEF MINISTER OF DELHI

انہوں نے کہا کہ اگر میں آج کسی اور پارٹی میں ہوتی تو شاید الیکشن لڑنے کا ٹکٹ بھی نہیں ملتا۔ لیکن اروند کیجریوال نے پہلی مرتبہ سیاست میں قدم رکھنے کے باوجود چیف منسٹر کی کمان میرے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں