پاکستان کے 13 سالہ حذیفہ شاہد نے جاپان میں کھیلی گئی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ملک وقوم کا نام روشن کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے اور اس سر زمین سے ہر سال سینکڑوں نوجوان ملکی اور عالمی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔
ایسے ہی ایک باصلاحیت اسکواش کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی 13 سالہ حذیفہ شاہد ہیں جنہوں نے جاپان میں کھیلی گئی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
- Advertisement -
اس چیمپئن شپ میں متعدد ممالک کے 15 سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور حذیفہ شاہد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ مین کامیابی حاصل کی۔
حذیفہ شاہد نے اپنی اس شاندار کامیابی کو ملک اور قوم کے نام کیا ہے۔