جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

مونس علوی کا لائسنس منسوخی سے متعلق بیان ، کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک کی سی ای او مونس علوی کے لائسنس منسوخی سے متعلق بیان پر وضاحت آگئی ، جس میں کہا بیان کو حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کمپنی لائسنس کے حوالے سے سی ای او مونس علوی سے منسوب ایک بیان کو حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے، سی ای او نے لائسنس کی منسوخی کے حوالے سے بات نہیں کی، یہ جھوٹی اطلاع دی گئی ہے۔

کے ای نے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کے دعوے گمراہ کن ہیں۔

- Advertisement -

گذشتہ روز سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران اور سی ای او کے ای مونس علوی نے شرکت کی تھی اور اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ ہم کرتے ہیں لیکن ریٹ ہم طے نہیں کرتے، ہمارا لائسنس منسوخ کردیں اور حکومت خود بجلی سپلائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اور ہماری مشترکہ کمیٹی بنادیں، جہاں بجلی کی چوری نہیں ہورہی وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، لوڈشیڈنگ اس وقت ہوتی ہے جب کسی علاقے میں چوری زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مخصوص علاقوں میں غیر ادا شدہ بل مزید بندش کا باعث بنتے ہیں، اس موضوع پر پہلے قومی اسمبلی میں بحث کی گئی تھی۔

سعدیہ جاوید، شبیر قریشی اور سلیم بلوچ سمیت کمیٹی کے ارکان نے کے ای کے آپریشنز پر تحفظات کا اظہار کیا۔

سعدیہ جاوید نے نشاندہی کی تھی کہ کے ای کو کراچی کے لوگوں کی جانب سے بے شمار شکایات کا سامنا ہے، جبکہ قریشی نے چوری پر مبنی لوڈ شیڈنگ کا جواز پیش کرنے پر کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ صارفین کو دوسروں کے اعمال کی سزا کیوں دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں