پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہم نے کون سا لندن جانا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے یہیں سیاست کرنی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن میرا نام ای سی ایل سے نکالا گیا اور دوسرے دن ہی بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔
زرتاج گل نے کہا کہ میں سابق وفاقی وزیر اور پارلیمانی لیڈر ہوں، ملک چھوڑ کر کہاں جاؤں گی۔ جب میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں ہے تو ایئرپورٹ کیا کرنے جاؤں گی؟
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ صرف پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے۔ ہم نے کون سا لندن جانا ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے یہیں پر ہی سیاست کرنی ہے۔