اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر فضائی حملے ممکنہ زمینی کارروائیوں کے لیے راستہ تیار کرنے کے لیے ہیں۔
جنرل ہرزی ہلوی نے اسرائیلی فوجیوں سے کہا کہ لبنان پر فضائی حملے جاری رہیں گے تاکہ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا سکے اور ممکنہ زمینی حملے کا راستہ تیار کیا جا سکے۔
فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل کا کہنا تھا کہ آپ جیٹ طیاروں کو سر کے اوپر سنتے ہیں ہم سارا دن حملہ کر رہے ہیں یہ دونوں آپ کے ممکنہ داخلے کے لیے زمین تیار کرنے اور حزب اللہ کو نیچا دکھانے کے لیے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حساب کی جنگ ہے یہ 2006 سے ممکنہ زمینی حملے کی تیاری ہے اور ہم کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے چند روز قبل اپنی تقریر میں بہت واضح کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بفر زون بنانے کی کوشش کی تو وہ ناکام ہو جائے گا۔