جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان آئندہ انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں دو ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دو ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریزرو کھلاڑی کامران غلام اور محمد علی ہیں۔

احمدشہزاد نے چیمپئنز کپ کو ’دھوکا کپ‘ قرار دیدیا

- Advertisement -

لیگ اسپنر زاہد محمود 16ویں کھلاڑی کے طور پر ملتان میں پری ٹیسٹ کیمپ میں شامل ہوں گے جبکہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ کامران غلام اور محمد علی ریزرو پر رہیں گے لیکن میچ کے لیے تیار رہنے کے لیے ڈومیسٹک میچ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں کھلاڑی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے سیٹ اپ کا حصہ ہیں لیکن کرکٹ اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 کھلاڑی کافی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں