پنجاب میں دواؤں کی قیمتیں بڑھانے اور ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ دوائیں مہنگی اور قلت کرنیوالوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں انسولین سمیت دواؤں کی قلت پر کنٹرول نہ ہوا تو سخت کارروائی ہو گی، ادویات مہنگی فروخت کرنےکی کوشش کرنیوالاسخت سزا کا مستحق ہوگا۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں انسولین کا سٹاک کافی مقدار میں موجود ہے عوام کی صحت، زندگیوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔