پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جاری گرمی کو اکتوبر کے اختتام تک بڑھنے کا امکان ظاہر کردی تاہم اکتوبر کے وسط میں راتیں سرد ہونی کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد کراچی کے بدلتے موسم نے ایک بار پھر سے شہر کو گرمی کی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت معمول سے کچھ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دس روز تک شہر میں گرم اور مرطوب موسم رہے گا اور گرمی کے وار اکتوبر تک جاری رہیں گے جبکہ اکتوبر کے وسط میں راتیں سرد اور دن گرم ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہےگا ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے اور 17 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسےہواچل رہی ہے جبکہ نمی کاتناسب 74فیصد ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار ارفراز نے بتایا ہے کہ فی الحال ملک بھر میں اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں