پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

’چاہتے ہیں آئین اور وفاق کے حوالے سے سیاسی کیسز آئینی عدالت دیکھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ آئین اور وفاق کے حوالے سے کیسز آئینی عدالت دیکھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت بنانا ضروری ہے بلکہ جوڈیشل پروسس میں تبدیلی بھی ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق رائے بنتا ہے تو حکومت سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 184 کے مطابق عدالت کے پاس پاور ہے، کچھ کیسز ہیں جو 15 فیصد ہوتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا 90 فیصدوقت لیتے ہیں، جب الگ آئینی عدالت ہوگی تو یہ کیسزوہاں چلائےجائیں گے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ مولا نافضل الرحمان کی جماعت کا بھی یہی مؤقف رہا ہے، اب اگراتفاق ہوتا ہےتو ہم آئینی عدالت بناسکیں گے، پیپلزپارٹی کی سوچ ہےصوبائی سطح  پربھی عدالت  بننا ضروری ہے، عام کیسز میں بھی لوگوں کو جلد ازجلد انصاف ملے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جس طریقے سے آج کل تعیناتیاں ہورہی ہیں تو ریفارمز کرنا پڑیں گی، ہمیں کہا گیا کہ واپس لو ورنہ پوری 18ویں ترمیم پرآئین ہی ختم کردینگے، ہم عوام کے نمائندے ہیں عوامی طاقت سےحکومت بنائی ہے، مولانا فضل الرحمان کا پوائنٹ  تھا موجودہ اور پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کو ضم کریں، پیپلزپارٹی کی 18ویں ترمیم میں شروع سے جو تجویز تھی وہی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ میرٹ کرتے کرتےا ٓپ دیکھ لیں جوڈیشری میں میرٹ کیا ہے،میرٹ کا اثردیکھ لیا مجھے قائد عوام کو انصاف دلانے کیلئے 50 سال انتظارکرنا پڑا، معذرت کیساتھ اس باربلیک کورٹ کی دھمکی میں نہیں آنا، میں اپنے منشورکی بنیاد پر آئین سازی کرنے جارہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں