منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے بنگلادیش کیخلاف کانپور ٹیسٹ میں تیز ترین 50 اور 100 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کانپور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہوئی جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کردی، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے دو وکٹیں گنوانے کے بعد 26 رنز بنالیے ہیں۔

تاہم میچ کی خاص بات بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما اور یشسوی جیسوال کی دھواں دار اننگز تھی، دونوں اوپنرز نے صرف 3 اوورز میں ہی 50 رنز بنادیے۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے ہیں۔

بھارت نے کانپور ٹیسٹ میں ہی 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا، انگلش ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 گیندوں پر تیز ترین 50 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب میزبان ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں