پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

’حسن نصراللہ کی شہادت سے بڑی جنگ کا خطرہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے خطرے سے خبردار کر دیا۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے خطے میں صورتحال نمایاں طور پر عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق لبنان میں رہائشی علاقوں پر بمباری بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے اسرائیلی اقدامات لامحالہ انسانی تباہی کو جنم دینگےجیسا کہ غزہ میں دیکھ رہےہیں۔

- Advertisement -

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت کی شدید مذمت کی اور اسے ایک ’سیاسی قتل‘ قرار دیا۔

روس نے کہا کہ یہ زبردستی کی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کیلیے زیادہ ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے، اسرائیل اس خطرے کو تسلیم کرنے میں ناکام نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود لبنانی شہریوں کو قتل کرنے کا قدم اٹھایا جس سے لامحالہ تشدد کی ایک لہر جنم لے گی۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیل سے لبنان میں دشمنی پر مبنی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حسن نصراللہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی شہادت سے ہماری مزاحمت کو مزید تقویت ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں