منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

بھارتی مصنفہ نے فلسطینی بچوں کی خاطر یو ایس ایڈ فنڈ سے ملنے والا ایوارڈ ٹھکرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی مصنفہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور بالخصوص غزہ میں بچوں پر ظلم کے خلاف یو ایس ایڈ کے فنڈ سے ملنے والا ایوارڈ ٹھکرادیا۔

ادیواسی ایکٹوسٹ اور بھارتی مصنفہ و شاعرہ جیسنٹا کیرکتہ نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے یو ایس فنڈڈ ایوارڈ لینے سے صاف انکار کردیا، مصنفہ جیسنٹا کیرکتہ کو 2024 کے روم ٹوریڈینگ مصنف ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ان کی کتاب ’جرہول‘ جو کہ نظم کا مجموعہ ہے اسے چلڈرنز بک کریٹر ایوارڈز کے تحت ’روم ٹو ریڈ ینگ آتھر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

جیسنٹا کیرکتہ نے تقریب سے خطاب میں غزہ کی جنگ میں امریکی کردار کے حوالے سے توجہ دلائی، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے کتابیں اہمیت تو رکھتی ہیں مگر بڑوں انھیں بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

بھارتی مصنفہ کا مزید کہنا تھا کہ فلطین میں ہزاروں بچوں کو مار دیا گیا، اسلحے کا کاروبار اور بچوں کا تحفظ ایک ساتھ چل سکتے ہیں جبکہ بچوں کی دنیا کو انہی ہتھیاروں سے تباہ کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ بھارتی مصنفہ و شاعرہ جیسنٹا کیرکتہ کے علاوہ بھارتی نژاد امریکی مصنف جھمپالاہری نے بھی ایوارڈ کو ٹھکرادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں