منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

دبئی سے اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی اور طیارے کے ٹائرپھٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیاروں میں روزانہ کی بنیادوں پر خرابی آنے کے واقعات معمول بن گئے، جس سے مسافروں کو کرنا پڑا اذیت کا سامنا ہے

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کے طیارے کے ٹائرپھٹ گئے ، طیارے کے ٹائر پھٹنےکے باعث پرواز کے 172 مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

قومی ایئرلائن ترجمان نے بتایا کہ دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی، کیپٹن نے ایمرجنسی بریک سسٹم استعمال کرکے طیارے کو بحفاظت روکا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی خرابی ٹھیک کرنے کیلئے عملہ آج رات کراچی سے دبئی روانہ ہوگا۔

ایئرلائن ترجمان نے مزید بتایا کہ کچھ مسافروں کودبئی سےلاہور پروازپی کے204 سے آج رات روانہ کیاجائے گا جبکہ کچھ مسافروں کوپی آئی اےکی پرواز شارجہ سےملتان کیلئےروانہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے ذرائع نے بتایا تھا کہ ایئرلائن کے 19 بوئنگ 777 طیاروں میں صرف 5 طیارے اڑان بھر رہے ہیں جبکہ طیاروں کی بروقت مینٹننس نہ ہونے کی وجہ سے گراوٴنڈ ہیں اور ایئر بس 320 کے 17 جہازوں میں سے صرف 9 طیارے آپریٹ ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں