منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

پاکستان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹ میں پاکستان نے عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کا اعزاز حاصل کرلیا، یہ سنگ میل پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی کامیابیوں کے باعث ممکن ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر جائیٹکس گلوبل ٹیک ایونٹ میں 2024 کی بہترین ٹیک ڈیسٹی نیشن بن گیا

پاکستان نےاکتوبرمیں منعقدہونےوالےجائیٹکس گلوبل ایونٹ کےآغازسےقبل ہی عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی کے منظر نامے پراپنےقدم جمالیے ، یہ سنگ میل پاکستان کےآئی ٹی سیکٹرکی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کےباعث ممکن ہوا۔

- Advertisement -

جائیٹکس گلوبل مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے ، ایونٹ جدید اختراعات اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، یہ ایونٹ عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے متعلق ماہرین،سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کوایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

ایونٹ سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ، جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈاورٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حصہ لیں گے ، ایونٹ میں 80سے زائد معروف کمپنیاں اوراسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔

یہ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ پاکستان جیسےممالک کواپنی صلاحیتیں دنیاکےسامنےپیش کرنےکاموقع فراہم کرے گا، پاکستان کےآئی ٹی شعبےمیں سالانہ 75ہزارآئی ٹی گریجویٹس کااضافہ ہورہا ہے، جو ایک مضبوط فری لانس کمیونٹی کیلئے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت کے باعث پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری معاشی ترقی اورجدت کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں