منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

‘بشریٰ بی بی انڈے ، مرغی یا یخنی پلاؤ کھائیں مریم نواز کو کوئی پرواہ نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹرسیف کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے بشریٰ بی بی انڈے ، مرغی یا یخنی پلاؤ کھائیں مریم نواز کو کوئی پرواہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا اور سنسنی خیزخبریں بنوانابشری ٰبی بی کاپراناشوق ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی انڈے ، مرغی یایخنی پلاؤکھائیں مریم نواز کو کوئی پرواہ نہیں، مریم نواز کے فرشتوں کو بھی خبرنہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کےکس سیل میں ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت،نیب کے عقوبت خانے میں بشریٰ بی بی کی خواہش پررکھاگیاتھا، مریم نواز نے جیل کی سختیاں برداشت کرلیں لیکن کبھی عورت کارڈاستعمال نہیں کیاتھا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بشری ٰبی بی توشہ خانہ کے تحائف چوری کرنے،190ملین پاؤنڈکی بندر بانٹ کے جرائم میں قیدہیں،سیاسی دکان چمکانے کے لیے روز مریم نواز کانام مت لیاکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں