منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

’اس حکومت کے پاس آئینی ترامیم کا اختیار ہی نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کے پاس آئینی ترامیم کا اختیار ہی نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی سیکیورٹی امور پر اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا، خود اسپیکر کو تجویز دی کہ عسکری قیادت پارلیمان کو ان کیمرہ بریفنگ دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ہماری ہی تھی لیکن ہمیں ابھی تک دعوت نامہ نہیں ملا، کل اجلاس ہے اگر دعوت نامہ ملا تو تحریک انصاف شرکت کرے گی۔

- Advertisement -

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے آئینی ترمیم کے لیے مسودے میں کسی قسم کی معاونت نہیں کررہے، ہم سمجھتے ہیں اس حکومت کے پاس آئینی ترمیم کا اختیار ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے طریقہ کار پر ہمارا اختلاف ہے، ہم نے کہا ہے ہمارے ساتھ مسودہ شیئر کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے ارکان اسمبلی کی حفاظت کررہے ہیں، پارلیمان کو آگے لے کر جانا ہے تو آئینی ترمیم نہیں ہونی چایہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ایسی ترمیم نہیں ہونی چاہیے جس سے ایوان کے ارکان کی سیکیورٹی خطرے میں ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں