بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

”اسٹار ریوارڈز“ کےالیکٹرک صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹس پروگرام

اشتہار

حیرت انگیز

کے۔ الیکٹرک نے بروقت بل کی ادائیگی کرنے والے معزز صارفین کے لیے اسٹار ریوارڈ متعارف کرا دیا۔

اس اقدام کا مقصد آسانی سے استعمال ہونے والے ریڈیم ایبل ریوارڈز پروگرام کے ذریعے صارفین سے رابطے کو مضبوط بنانا اور معاشی دباؤ کو کم کرنا  ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر ریلیف یا رعایت دینے سے نہ صرف معاشی دباؤ کم ہوگا بلکہ صارفین اور پاور یوٹیلیٹی کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔ کے۔الیکٹرک لائلٹی پروگرام ملکی پاور سیکٹر میں پہلا پروگرام ہےجس کے ذریعے کے۔ الیکٹرک کمیونیٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

- Advertisement -

لائلٹی پروگرام کے ذریعے ”اسٹار صارفین“ کو ہر ماہ بروقت اور مکمل بلوں کی ادائیگی کرنے پر مختلف ڈسکاؤنٹس دیئے جائیں گے جو کےـ الیکٹرک لائیو اَیپ پر موجود ہیں۔

یہ پروگرام صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں طرز زندگی سے لے کر اسپتال، ریسٹورنٹ اور تفریح تک صارفین کی روزمرہ کی ضروریات کو دھیان میں  رکھا گیا ہے۔

اہل صارفین کےـ الیکٹرک لائیو اَیپ کے ذریعے یہ ڈسکاؤنٹس حاصل کرسکتے ہیں جس کے شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ جس کی ہر ماہ تجدید کی جائے گی اور صارفین پورا سال اسٹار ریوارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بروقت بلوں کی ادائیگی اسٹار ریوارڈ حاصل کرنے کی اہلیت کا معیار ہے۔ یہ فیصلہ صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ بلوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں اور ”کےـ الیکٹرک اسٹار ریوارڈز“حاصل کرنے کے اہل بنیں۔

ترجمان کے۔ الیکٹرک اویس منشی  نے کہا کہ پاور سیکٹر  میں پہلا لائلٹی پروگرام شروع کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے، جو ہمیں صارفین سے جوڑے رکھے گا ۔ ہمارا یہ اقدام صارفین کو بااختیار بنانے کے ساتھ بجلی کے بلوں کی باقاعدہ اور بروقت ادائیگی کے کلچر کو فروغ دے گا۔ ”اسٹار صارفین“ کو کی گئی پیشکش انہیں بلوں کی بروقت ادائیگی کی ترغیب دیتی ہے، جس کے ذریعے وہ اسپتال، جِم اور سفری سہولتوں میں ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان کا پاور سیکٹر ریگولیٹڈ ماحول میں کام کرتا ہے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں صارفین سے وصول کیے جانے والے بجلی کے نرخوں پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ہم اپنے صارفین سے رابطے مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ امید ہے کہ یہ پروگرام پاور سیکٹر میں دیگر کمپنیوں کے لیے بھی مثال بنے گا۔

اس قسم کے منصوبے کے۔ الیکٹرک کی بطور ایک نجی یوٹیلیٹی مہارت کو ظاہر کرتے ہیں، جو اپنے قائم کردہ ڈیجیٹل فٹ پرنٹ اور برانڈ کی ساکھ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نئی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ دو تہائی صارفین ڈیجیٹل طور پر منسلک ہیں اور اپنے بلوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل طریقے استعمال کرتے ہیں۔ کےـ الیکٹرک نے سرمایہ کاری منصوبے میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے بڑا بجٹ رکھا ہے۔ جس کا مقصد صارفین کو بلا کسی رکاوٹ کے ہر ممکن خدمات  فراہم کر سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں