بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

سیالکوٹ میں اراضی کا تنازع 7 افراد کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ میں اراضی کے تنازع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقے میں اراضی کے تنازع پر 7 افراد کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین گوجرانوالہ سے واپس گھر آرہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چل رہا تھا۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی پسرور، اور سی آئی اے کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں سگنال میں زمین کا تنازع پر فائرنگ سے ایک خاندان کے چار افراد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 42 سالہ محمد جاوید اپنی بیوی 39 سالہ رقیہ اور بیٹیوں 15 سالہ فاطمہ اور 26 سالہ ارم سمیت کھیتوں میں موجود تھے کہ مبینہ ملزمان اعجاز اور محمد شہزاد نے فائرنگ کردی تھی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاوید ،رقیہ ، ارم ، فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ باون سالہ رشیدہ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر بھی فائرنگ کر دی زخمی رشیدہ بی بی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں دم توڑ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں