بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

رن وے پر دوسری عالمی جنگ کا امریکی بم پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوسری جنگ عظیم کا مشتبہ بم جاپانی ہوائی اڈے پر پھٹ گیا۔

ممکنہ طور پر دوسری جنگ عظیم کے دوران گرائے گئے امریکی بم کے دھماکے نے جاپان کے ایک علاقائی ہوائی اڈے کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دفن شدہ بارود بدھ کے روز جنوبی جاپانی جزیرے کیوشو کے میازاکی ہوائی اڈے کے رن وے کے قریب پھٹ گیا۔

- Advertisement -

دھماکے سے ایک رن وے کو نقصان پہنچا جس سے دن کے لیے طے شدہ تمام 87 پروازیں گراؤنڈ ہو گئیں۔

ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی وزارت کے اہلکار نے کہا کہ میازاکی ایئرپورٹ جسے "کامیکازے” پائلٹوں کے اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، بدھ کے روز علی الصبح رن وے اس وقت بند کر دیا جب دھماکے سے ٹیکسی وے کے بیچ میں سات میٹر (23 فٹ) چوڑا اور ایک میٹر (3.2 فٹ) گہرا گڑھا پڑ گیا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو بعد میں پتہ چلا کہ دھماکے کی وجہ ایک امریکی بم تھا جو زمین کی سطح کے نیچے دفن تھا، جو شاید جنگ کے وقت کے فضائی حملے سے متعلق تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں