ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

کسی کی آنکھوں میں زیادہ دیر نہیں دیکھ سکتی، شازیل شوکت

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی آنکھوں میں زیادہ دیر نہیں دیکھ سکتیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اولاد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر معاملات پر اظہار خیال کیا۔

شازیل شوکت نے کہا کہ میرے لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی کی آنکھوں میں زیر دیر تک دیکھوں کیونکہ میں جب شوٹنگ کرتی ہو تو ایسا کرنے میں مجھے مشکل پیش آتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں کسی کو نہیں جانتی تھیں لیکن ایمن اور منال خان میری اچھی دوست ہیں۔

میزبان نے ایک واقعہ سنایا کہ منیب بٹ کی شادی تھی اور ڈانس کی ریہرسلز چل رہی تھیں پانچ گھنٹے ہوگئے سب تھک کر بیٹھ جاتے تھے لیکن ایک لڑکی ڈانس پریکٹس کرتی جارہی تھی، وہاں میری شازیل سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے شازیل سے پوچھا تھا کہ آپ تھکتی نہیں ہیں اور یہ بھی سوچا کہ پتا نہیں یہ آگے جاکر شوبز میں آئیں گی یا نہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس چیز سے سب سے زیادہ دنیا میں محبت ہے؟

شازیل شوکت نے بتایا کہ ایک شخص ہے اور وہ میرا انسان ہے اس سے محبت، پیار اور عشق کا رشتہ ہے، میں عشق میں ہوں اور خوش ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی اس شخص سے شادی کرلیں گی لیکن اس کا نام نہیں بتایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں