جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

جب تک اردو صحیح سے بولنی نہیں آئے گی سیکھتی رہوں گی، شازیل شوکت

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ جب تک اردو صحیح سے بولنی نہیں آئے گی سیکھتی رہوں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ شازیل شوکت نے کہا کہ مجھے اردو بولنے میں تھوڑی دشواری ہوتی ہے اور اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال میں اردو بولنا سیکھ رہی ہوں اور یقین ہے کہ محنت کررہی ہوں تو آہستہ آہستہ سیکھ جاؤں گی۔

- Advertisement -

شازیل شوکت نے کہا کہ لوگوں کو اگر کوئی زبان صحیح سے بولنی نہیں آتی ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جیسے مجھے اردو نہیں آتی ہے اسی طرح بہت سے ایسے لوگ ہیں جو انگریزی بولنا نہیں جانتے تو انہیں بھی شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کرداروں میں سب سے اچھا کردار ڈرامہ ’عداوت‘ کا لگتا ہے، تاہم انہوں نے اب تک تقریبا تمام ہی کردار اچھے کیے ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کیا مشکلات دیکھیں کہ سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کسی طرح کی مشکلات نہیں دیکھیں۔

واضح رہے کہ شازیل شوکت کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، تاہم وہ جب کم عمر تھیں تب ان کا خاندان کینیڈا منتقل ہوگیا تھا اور ان کا زیادہ تر وقت وہیں گزرا۔

ان کے والد افغانی نژاد جب کہ والدہ کشمیری ہیں اور انہوں نے تعلیم بھی کینیڈا سے حاصل کر رکھی ہے، اس لیے انہیں 2020 میں پاکستان منتقل ہوتے وقت اردو زبان بولنے میں سخت مشکلات پیش آئیں۔

اداکارہ ماضی میں بھی متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ درست اردو نہ بولنے پر ان کا مذاق اڑایا جاتا رہا ہے۔

شازیل شوکت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں تیری راہ میں، من آنگن، سمجھوتہ اور عداوت میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں