تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مسیحی تاریخ میں پہلی بارایک خاتون چرچ میں بشپ بن گئی

انگلینڈ :چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کا درجہ دے کر نئی تاریخ رقم کردی ہے، مسیحی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون چرچ میں بشپ کے فرائض انجام دیں گی۔

   انگلینڈ کے شہر یورک میں مسیحی تاریخ کی پہلی خاتون  بشپ کی حلف برادری کے لیے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جیسے ہی تقریب کا اہتمام  کیا گیا ،آرچ بشپ آف یارک نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا لین کو بشپ کا درجہ ملنا چاہیے، لوگوں نے ہاں میں جواب دیا ، مگر ایک شخص نے بلندآواز میں کہا کہ کتاب مقدس کے تحت ایسا نہیں کیا جاسکتا تاہم تقریب جاری رہی۔

اڑتالیس سالہ خاتون لیبی لین نے حلف اٹھاتے ہوئے تاریخ کی پہلی خاتون بشپ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

دو دہائیوں قبل خواتین کو مذہبی معاملات میں شامل کرنے کے بعد کسی خاتون کے لیے یہ سب سے بڑا اعزاز ہے، قدامت پسندوں کی جانب سے خاتون کو یہ اعزاز دینے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

چرچ آف انگلینڈ نے لبی لین کا انتخاب پچھلے برس دسمبر میں کیا تھا اور آرچ بشپ آف کینٹبری اور وزیرِاعظم کیمرون نے اسے جنسی برابری کی جانب قدم قراردیا تھا۔

امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پہلے ہی خواتین بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور مانچسٹر کے نواحی چرچ کی لین کے انتخاب سے برطانیہ بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جہاں خواتین بشپ کے عہدے پر فائز ہیں۔

Comments

- Advertisement -