ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

خلیل الرحمان قمر اغوا کیس : ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان گناہ گار قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے چالان میں ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔

جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر آمنہ عروج ،حسن شاہ سمیت دیگر کوجیل سےعدالت پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ ہڑتال کیلئے پراسیکیوشن میں جمع کرا دیا ، چالان میں آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہے۔

چالان میں آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ پراسیکیوشن کی جانچ ہڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عدالت نےآمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈمیں14دن کی توسیع کر دی اور ملزمان کو 9 نومبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، ڈرامہ نگار نے بتایا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے پانچ سال دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے، اس لئے رات میں ملاقاتیں کرتا ہوں۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزم آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے، بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں