لاہور : سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں حملہ کرنیوالوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں حملہ کرنیوالوں کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قرارداد صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور یا کوئی حکومتی رکن اسمبلی پیش کرسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قرارداد میں قاضی فائزکی گاڑی پرحملہ اور نازیبا نعرے لگانے کی مذمت کی جائے گی۔
خیال رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے آڑے ہاتھوں لیا، گاڑی پرلاتیں اورمکےبرسادئیے۔
مظاہرین کو دیکھ کر گاڑی میں بیٹھے قاضی فائز عیسیٰ نے سر جھکا لیا۔
سابق چیف جسٹس مڈل ٹیمپل سے باہر نکل رہے تھے ، ان کی اہلیہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، مظاہرین گاڑی کے پیچھے نعرے لگاتے بھاگتے رہے۔
بعد ازاں وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمشنر کی گاڑی پر حملے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، فوٹیجزکے ذریعے شناخت کر کے پاکستان میں بھی ایف آئی آردرج کرائی جائے گی ساتھ ہی ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔