جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

پی بی اے کے عہدیداروں کا اعلان، سلمان اقبال وائس چیئرمین منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے عہدیداروں کا سال 2024-2025 کے لیے اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا نیوز کے میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

جیو نیوز کے میر ابراہیم وائس چیئرمین، ڈان نیوز کے شکیل مسعود سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

- Advertisement -

آج ٹی وی کے احمد زبیر کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب کیا گیا، سندھی چینل کے ٹی این کے اطہر قاضی فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

پی بی اے کی جنرل باڈی نے تین نئے بورڈ ارکان کا بھی انتخاب کیا ہے جن میں نیو نیوز کے چوہدری عبدالرحمان، مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی، ڈسکور پاکستان کے قیصر رفیق شامل ہیں۔

ریڈیو کیٹیگری میں ایف ایم 106.2 کے شاہد جمال، ریڈیو آواز کے مرزا محمد نعیم ڈائریکٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔

ریڈیو کیٹیگری میں ایف ایم 89 کی ناز آفرین لاکھانی، ایف ایم 91 کی سارہ طاہر اور ایف ایم 105 کے ذوالفقار شاہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں