جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف ملے گا؟ نیپرا کی سماعت مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 31 اکتوبر 2024 کو کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے۔

صارفین کیلئے تجویز کردہ ایف سی اے ریلیف 247 ملین ہے،  جو 16 پیسے فی یونٹ ہو گا۔ عوامی سماعت کے بعد نیپرا فیصلہ جاری کرے گی جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ ایف سے اے کی رقم کو صارفین کے بلوں میں منتقل کب کیا جائے گا اور اس کی مدت کیا ہوگی۔

فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔  جب ایندھن کی عالمی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین اپنے بلوں میں کمی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

صارفین کے بلوں پر چارج کیے جانے والے نرخوں کا تعین نیپرا کرتا ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے لاگو کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں