جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

سلینا گومز نے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہری کی درخواست پر عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ سلینا گومز نے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کی اچانک سلینا گومز سے ملاقات ہوتی ہے اور دونوں مختصر گفتگو کرتے ہیں۔

ویڈیو میں بھارتی شہری پاپ گلوکارہ سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کی درخواست کرتا ہے تو وہ حیران ہو جاتی ہیں۔ اس پر وہ کہتا ہے کہ ’ہندوستان کا بہترین نعرہ جے شری رام ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)

- Advertisement -

لیکن پاپ گلوکارہ نعرہ لگانے سے انکار کرتے ہوئے صرف اس کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو سب سے پہلے انسٹاگرام پر پلو پالیوال نامی صارف نے شیئر کیا اور اب یہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

پلو پالیوال نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ہندوستانی نے سلینا گومز سے ملاقات کی اور دیوالی کے موقع پر ’جے شری رام‘ کہا‘۔

بھارتی شہری کی قابلِ مذمت حرکت پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ مجھے بے حد شرمندگی محسوس ہو رہی ہے، یقین نہیں آ رہا کہ کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے۔

دوسرے صارف نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ اگرچہ میرا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں لیکن مجھے بھی یہ دیکھ کر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں