جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دولت، شہرت کے بعد بھی زندگی میں سکون نہیں ملا تو۔۔۔۔۔۔۔زاہد احمد نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ دولت، شہرت کے بعد بھی زندگی میں سکون نہیں ملا تو اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار زاہد احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

زاہد احمد کے مطابق شوبز میں ہونے کی وجہ سے شہرت اور دولت کے باوجود انہیں اپنی شخصیت کھوکھلی محسوس ہوتی تھی، انہیں کسی نہ کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی رہتی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زندگی میں سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود بھی بے سکون رہتا تھا، سکون کی تلاش میں بہت کچھ کیا لیکن کسی بھی طرح کامیابی نہیں ملی تو پھر اللہ سے یہ دعا مانگی کہ مجھے اپنی عبادت کرنے کی ہدایت دے۔

زاہد احمد نے کہا کہ جب میں نے اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کیا تو اب گزشتہ چھ سے سات سال سے میں باقاعدی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اللہ کے قریب ہونے کے بعد میں نے زندگی میں سکون محسوس کرنا شروع کیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں زاہد احمد نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انہوں نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اس لیے بھی میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کروں، میرا خیال ہے ہماری جوڑی لوگوں کو پسند آئے گی۔

زاہد احمد نے  کہا تھا ماہرہ خان کے ساتھ شارٹ فلم کی اور مہوش حیات کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا بلکہ مہوش حیات کے ساتھ کوئی اچھا پروجیکٹ ملا تو دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں