بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

روہت شرما کو فوری کپتانی چھوڑنے کا کس نے کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی وائٹ واش ہوگئی جس کے بعد انہیں سابق کپتان نے قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کی کارکردگی ان دنوں زوال کا شکار ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں بلیو شرٹس امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد جیت کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی انتہائی شرمناک ہے۔

دو ماہ قبل سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اب بھارت کو اپنی سر زمین پر نیوزی لینڈ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ذلت آمیز وائٹ واش شکست ہوئی ہے جس کے بعد نہ صرف کپتان بلکہ پوری ٹیم اور ہیڈ کوچ شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی تنقید کی زد میں ہیں۔

- Advertisement -

ایسے میں سابق بھارتی کپتان لٹل ماسٹر سنیل گواسکر نے روہت شرما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کپتانی چھوڑ دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے آن لائن انٹرویو میں روہت کو یہ مشورہ ان کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں دستیاب نہ ہونے کے تناظڑ میں دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں بھارتی کرکٹ بورڈ اور سلیکٹرز پر بھی زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر نئے کپتان کی تقرری پر غور کریں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ روہت شرما کی جگہ ان کے نائب کپتان جسپرت بمراہ یہ ذمے داری نبھا سکتے ہیں جب کہ ابھیمانیو ایسوارن ممکنہ طور پر روہت کی اوپننگ کی جگہ بھی پُر کر سکتے ہیں۔ تاہم اچھے نتائج کے لیے عارضی کے بجائے کپتان کا مستقبل بنیادوں پر تقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سے وائٹ واش کے بعد بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل پر نہ صرف اپنی پہلی پوزیشن گنوا بیٹھی ہے بلکہ آئندہ سال فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے اسے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح بھی درکار ہوگی۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر، گواسکر ٹرافی سیریز کا 22 نومبر سے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے ساتھ آغاز ہوگا۔ بھارت اگر یہ سیریز جیتتا ہے تو براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا جب کہ شکست یا ڈرا ہونے کی صورت میں اس کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں