پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ میں فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتی، اور میرا ماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مہم چلی تھی کہ مرد اور خاتون ایک ہیں، جس پر مائرہ خان نے کہا کہ میں ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتی، اور میرا ماننا ہے کہ عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر ہی توجہ دینی چاہیے، انہیں شاپنگ کرنی چاہیے، انہیں شوہر سے پیسے ملتے رہیں اور وہ انہیں خرچ کرتی رہیں۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب سے ہیش ٹیگ فیمنزم اور ہیش ٹیگ فیمنسٹ آیا ہے، تب سے ہر کوئی نعرے لگا رہا ہے کہ ہم برابر ہیں، ہم بھی کام کریں گے لیکن میں کہتی ہوں مجھے کام نہیں کرنا، میں برابر نہیں۔
مائرہ خان نے کہا کہ عورت ذات برابر نہیں ہے، ہمیں باہر جاکر کام نہیں کرنا چاہیے، کمائی کرکے ہمیں ہاتھ میں پیسے دینا مرد کی ذمہ داری ہے اور میری زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد ضرور آئے گا جو مجھے کما کر دے گا اور میں خرچ کروں گی۔
View this post on Instagram