جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں آج کئی اہم سڑکیں کیوں بند ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں آج مختلف سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل سڑکوں سے گزارا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں آج روڈ کارپیٹنگ کی وجہ سے مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور مذکورہ سڑکوں پر رواں دواں رہنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج قائد آباد سے ملیر ندی برج جانے والی سڑک بند ہے اور یہاں سے گزرنے والے ٹریفک کو دوسرے روڈ پر ڈبل ٹریک پر چلایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح مرتضی چورنگی کو بھی کارپیٹنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اور یہاں سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کو لانڈھی 89 کی طرف سے بھیجا جا رہا ہے۔

قذافی برج سے یونس چورنگی جانے والا روڈ بھی ترقیاتی کاموں کے باعث بند ہے اور ہیوی ٹریفک کو بھینس کالونی موڑ سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں