جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

بائیڈن اور ٹرمپ کی بیگمات کے تعلقات خراب، ملاقات سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے موجودہ صدر بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بے شک ملاقات کر رہے ہیں لیکن ان کی بیگمات کے تعلقات خراب ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کر رہے ہیں جس میں اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی تاہم میلانیا نے آج وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت ٹھکرا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کی اہلیہ نے میلانیا ٹرمپ کو آج وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی تاہم دو ماہ بعد امریکا کی دوسری بار خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ نے موجودہ خاتون اول صدر بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے آج (بدھ) کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے اور ان سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلانیا ٹرمپ صدر بائیڈن کی جانب فلوریڈا میں ان کے گھر پر چھاپے اور ایف بی آئی حکام کو ان کی درازوں اور الماریوں کی تلاشی لینے کے اجازت دینے سے ناراض ہیں جس کی وجہ سے آج انہوں نے یہ دعوت ٹھکرائی ہے۔

واضح رہے میلانیا ٹرمپ نے گزشتہ ستمبر میں اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے FBI پر الزام لگایا تھا کہ دو سال قبل ان کے شوہر کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ ایف بی آئی کو ان خفیہ دستاویزات کی تلاش تھی جو ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ساتھ لے گئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ”میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہاں کی حکومت میری پرائیویسی کی خلاف ورزی کرے گی۔ ایف بی آئی نے فلوریڈا میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور میرے ذاتی سامان کی تلاشی لی”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں