غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ نصیرات میں ایک عمارت کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔
نصیرات کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کے بارے میں الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اس کی فیکٹ چیک ایجنسی ’سند‘ نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
اس ویڈیو میں وہ لمحہ قید کیا گیا ہے جب ایک میزائل آ کر رہائشی عمارت کو لگتا ہے اور علاقے میں دھویں کا ایک وسیع بادل پھیل جاتا ہے، اس کے بعد ویڈیو میں زخمیوں اور شہدا کو ایک ہاتھ گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچانے کا تکلیف دہ عمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے بھاری توپ خانے کے ساتھ شدید بمباری مہم نہ صرف رہائشی عمارتوں اور گھروں کو بلکہ مساجد اور دیگر عوامی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
اسرائیل لبنان میں جنگ بندی پر کیوں راضی ہوا؟ فرانس نے نیتن یاہو کو کیا یقین دہانی کرائی؟
ان حملوں میں سے ایک حملہ رہائشی مکان پر ہوا، جو بے گھر لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جس میں غزہ شہر کا ایک بے گھر خاندان بھی شامل تھا، اس خاندان کے 7 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے، اور دیگر کئی ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ پر ان حملوں میں الجزیرہ مباشر کے نامہ نگار طلال العروقی بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
View this post on Instagram