جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آئندہ پانچ سال کےلیےٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرطیں پوری کرنےکےلیےمنی بجٹ کابم گرادیاگیا، میک اپ کاسامان،چاکلیٹس اورمشروبات پر ڈیوٹی میں اضافہ جبکہ فرنس آئل پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت پیرکو اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نےدرجنوں در آمدی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی پانچ سے بڑھاکر10فیصدکرنےکا فیصلہ کیاہے۔

درآمدشدہ کاسمیٹکس،، چاکلیٹس اورمشروبات پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی ہے، اسی طرح مکینکل اور الیکٹرونکس آلات پربھی ریگولیٹری ڈیوٹی پانچ سےبڑھاکر دس فیصدکرنےکافیصلہ کیاگیا ہے،فرنس آئل پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی ہے جس سے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے7 ماہ کی تاخیر سےبالاآخر آئندہ پانچ سال کیلئےنئی ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری بھی دےدی ہےجس کےتحت ٹیکسٹائل کی بر آمدات کو پانچ سال میں 26 ارب ڈالر تک پہنچایاجائیگا جو اس وقت بارہ ارب ڈالر کےلگ بھگ ہیں۔

ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکورعایتی شرح سودپر قرضےفراہم کئےجائیں گے،کئی شہروں میں ٹیکسٹائل کےخصوصی صنعتی زون تعمیر ہونگے۔

کمیٹی نےادویات کی قیمتوں میں استحکام کیلئےنئی ڈرگ پالیسی کی بھی منظوری دےدی ہےجبکہ پنجاب اورسندھ کوایک ایک لاکھ ٹن آٹا برآمدکرنےکی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں