ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں زیر سماعت ایک اور لاپتہ شہری کا پتہ چل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کے لاپتہ شہری کا پتہ چل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں سال مارچ میں مظفر آباد سے مدثر خان لاپتہ ہوا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔ مذکورہ لاپتہ شخص کا پتہ چل گیا ہے اور وزارت دفاع نے اس حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج کیس کی سماعت کی۔

- Advertisement -

درخواست گزار ناظمہ فتح یاب کی جانب سے وکیل ایمان زینب حاضر مزاری و دیگر عدالت پیش ہوئے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت دفاع سے بریگیڈیئر فلک ناز بھی عدالت پیش ہوئے۔

رپورٹ وزارتِ دفاع کے مطابق مدثر حسین انڈر ٹرائل ملزم ہے اور ان پر فوجی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے مدثر خان کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی استدعا کی۔عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو مدثر خان کی فیملی سے قانون کے مطابق ملاقات کی ہدایت کی۔

عدالت نے مدثر خان کی فیملی سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں