اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں نمائش چورنگی پر پولیس کی شیلنگ، متعدد مظاہرین گرفتار، کئی پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا ختم کروانے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور کئی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

نمائش چورنگی پر پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا، مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار اور ایس ایس یو کمانڈو شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایس یو کمانڈو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر رضویہ میں بھی دھرنے کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے۔

کراچی میں اہلسنت والجماعت کا دھرنا

لسبیلہ چوک، اورنگی اسلام چوک، ناگن چورنگی پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، کورنگی 5، ملیر مرغی خانہ اور شیر شاہ میں بھی اہلسنت و الجماعت کا دھرنا جاری ہے۔

موسمیات صفورا گوٹھ کے قریب بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، بلوچ کالونی پل کے نیچے دھرنے کی وجہ سے شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک بند ہے، بلوچ پل سے کارساز تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔

شیر شاہ پر احتجاجی کا سلسلہ جاری ہے، گلبائی تا شیر شاہ روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے۔

ادھر شاہ فیصل کالونی، اسٹار گیٹ پر دھرنا دینے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، برنس روڈ کے قریب بھی دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں