جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

روس نے یوکرین کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس یوکرین جنگ کو1 ہزار 47دن ہو گئے۔ روس نے یوکرین کےڈونیٹسک علاقےکےقصبے کورخوف پرقبضہ کر لیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق کورخوف پر کنٹرول سے یوکرینی فوجیوں کی لاجسٹک سپورٹ ختم کر دی جب کہ گزشتہ روزایک روسی جوہری پلانٹ پریوکرینی حملےکو پسپا کر دیا۔

یوکرین نے بھی روس سے داغےگئے کروز میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روس سے داغے گئے 128 ڈرونز میں سے 79 کو مار گرایا۔

- Advertisement -

یوکرین کی فوج نے مغربی روس کے کرسک علاقے میں نیا حملہ شروع کر دیا ہے جس پر روس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسک میں 24گھنٹے کے دوران یوکرین کے 340 فوجی مارے گئے۔ کرسک میں یوکرین کے مگ 29 طیارےکو بھی مار گرایا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ روس فوجی تعاون کے بدلے شمالی کوریا کیساتھ خلائی تعاون بڑھا رہا ہے شمالی کوریا پہلے ہی روسی فوجی سازوسامان اور تربیت لے رہا ہے اور اب ماسکو پیانگ یانگ کیساتھ جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے اشتراک کا ارادہ رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں