جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

انسانیت سوز واقعہ ، سگی ماں نے دو بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : شوہر کی جانب سے طلاق کی دھمکی کے بعد خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دیکر مار ڈالا اور خود بھی زہر پی لیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ، جہاں سگی ماں نے دو بچوں کو زہر دیکر مار ڈالا۔

خاتون نے بچوں کومار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، گھریلو جھگڑے پر خاتون ام حبیبہ نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر مارا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار سالہ محمد ڈوگر اور اڑھائی سالہ ثمر ڈوگر شامل ہیں ، خاتون نے بچوں کو مارنے کے بعد خود بھی زہر پی لیا تاہم خاتون ام حبیبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ام حبیبہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

خاتون زمیندار قیصر سلطان ڈوگر کی اہلیہ ہے، خاوند قیصر سلطان ڈوگر نے دوسری شادی رچانے کے لیے ام حبیبہ کو طلاق کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں : نوابشاہ : سنگ دل ماں نے 2 بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا

یاد رہے سندھ کے شہر نوابشاہ میں سنگ دل ماں نے اپنے دو بچوں کا گلا کاٹ کر انہیں بے دردی سے قتل کردیا تھا اور پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا کہ میں نے ہی اپنے دونوں بچوں کے گلے کاٹے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کومل شیخ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الگ الگ کمروں میں چھری سے بچوں کے گلے کاٹے، جب اس سے اس واردت کی وجہ پوچھی گئی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے کیوں کاٹے ؟ جس پر ملزمہ خاموش رہی اور کوئی جواب نہ دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں