جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

انٹر سال اول میں کم نمبر آنے سے پریشان طلبا کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹرسال اول میں کم نمبر آنے سے پریشان طلبا کو رعایت دینے کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد اسکروٹنی کیلئے درخواست جمع کرانے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرسال اول کے سالانہ امتحانات دوہزار چوبیس کے متنازعہ نتائج کے متاثرہ امیدوار اوروالدین انٹر بورڈ آفس پہنچ گئے، والدین نے کہا شفاف طریقے سے کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اسکروٹنی کرانے والے طلبہ کوفیس میں پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

طلبہ اس سے پہلے اسکروٹنی کیلئے فی پرچہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرواتے تھے جسے کم کر کے پانچ سوروپے کردیا گیا ہے۔

پچاس فیصد کم فیس کا اطلاق صرف انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل کے سالانہ امتحانات برائے دوہزار چوبیس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس پرچوں کی اسکروٹنی پر ہوگا۔

اسکروٹنی فارم بروز پیر تین فروری دوہزار پچیس تک وصول کیے جائیں گے۔ طلبہ کی آسانی کیلئے انٹربورڈ میں واقع سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم اور فیس جمع کروائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں