جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

دہشتگردی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے گینگ وار کے اہم کارندے دانیال عرف دانی پٹھان کو گرفتار کر لیا جو بھتہ خوری، دہشتگردی، قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کا گینگ پاک کالونی، ناظم آباد، لسبیلہ، سولجر بازار اور نیا گولیمار میں خوف کی علامت تھا، ملزم ریاست جدگال، کاشف ڈاڈا اور ساجد ماجد گروپ کے ساتھ منشیات فروشی بھی کرتا تھا۔

اسد رضا کے مطابق ملزم علی ڈاڈا، ریاست، عابد اور وسیم جوجی کو اسلحہ اور دیگر وسائل فراہم کرتا تھا، دانیال پشاور سے آن لائن اسلحہ منگواتا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ وار ملانثار کا اہم کارندہ گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ملزم قتل کی 6 وارداتوں سمیت متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا، اس نے 4 سال قبل ماموں کے ہمراہ گولیمار میں شہری کو قتل کیا تھا اور پاک کالونی پولیس سے مقابلے کے دوران ایک سبزی فروش کو قتل کیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ پرانا گولیمار میں بھتہ نہ دینے پر دکانوں پر فائرنگ کر کے معلم کو قتل کیا تھا جبکہ بھتہ نہ دینے پر دکان مالک کے بیٹے کو بھی قتل کیا تھا۔

اسد رضا کے مطابق ملزم نے مخبری کے شبے میں میروہزارے وال کے بھائی کو گھر سے اٹھا کر قتل کیا، ملزم نے پاک کالونی میں صابر نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، ریاست جدگال اور کاشف ڈاڈا گروپ سے دشمنی کے بعد ساجد ماجد گروپ میں شامل ہوا۔

’ملزم گولیمار چوک پر دکانوں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔‘

16 دسمبر 2024 کو سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایف کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم 2012 میں لیاری کے گینگ میں شامل ہوا تھا جبکہ اس سے قبل بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے، ملزم لیاری میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

ملزم 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کی شہادت میں ملوث کارندوں کا ساتھی ہے اور بیرون ملک بیٹھے گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کیلیے کام کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں