گجرات : بھارتی بحریہ کا "ہرمس 900ڈرون” گر کر تباہ ہوگیا، اس ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگئے ، ڈرون نے اپنی آزمائشی پرواز گجرات کے پور بندر سے کی تھی تاہم فضا میں بلند ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈرون گر کر تباہ ہوا۔
تیار کردہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا اور اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا گیا۔
ذرائع نے اس ڈرون کی قیمت تقریبا145کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے، مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔
رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے "دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراونڈکر دئیے گئے تھے، ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی تھی ۔ جسے بحری بیڑے سے دستبردار کر دیا گیا۔
جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی، 2019میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا جبکہ بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کے باعث صرف7 آپریشنل ہیں۔
بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کے انبار لگا رہا ہے مگر ان ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے ، آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔