جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کاروبار کیلئے 15 لاکھ کا قرض! نوجوانوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروبار کیلئے قرض کی رقم 5 سے بڑھاکر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا سہولیات کی فراہمی کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے ایس ایم ایز کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیرِ اعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انکا تفصیلی سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ایس ایم ایز کو فروغ دے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین آنٹر پرونیورز کیلئے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے۔

وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے،دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں اور خواتین آنٹرپرونیورز کو اسقدر با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کیلئے حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ایس ایم ایز کیلئے قرض کے فارم کو مزید آسان اور سادہ کر دیا گیا ہے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ ایس ایم ایز اپنے کاروبار کی بہتری کیلئے قرض کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

مزید پڑھیں : نوجوانوں کے لیے خوشخبری، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کی درجہ بندی اس حوالے سے کی جارہی ہے تمام چھوٹے اور متوسط پیمانے کے کاروبار حکومتی معاونت و سہولیات سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔3

اجلاس میں پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے تین بڑے شہروں میں ایس ایم ایز کے اعشاریوں اور ایس ایم ایز کے حوالے سے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے جامع لائحہ عمل کے اہداف اور انکی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ خواتین آنٹرپرونیورز کی ترقی کیلئے مرتب دی جارہی پالیسی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز، ایس ایم ای شعبے کے نمائندے اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں