جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

چینی خاتون نے منائی ’’124‘‘ ویں سالگرہ، طویل العمری کا راز بھی بتایا

اشتہار

حیرت انگیز

چین کی عمر رسیدہ خاتون نے سال نو کے آغاز پر اپنی 124 ویں سالگرہ منائی اور ساتھ ہی طویل عمری کا راز بھی بتا دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ سیچوان میں یکم جنوری 1901 کو پیدا ہونے والی خاتون چیو چیاشی نے سال نو کے آغاز پر اپنی 124 ویں سالگرہ منائی۔ اس خوشی کے موقع پر ان کی چھ نسلیں یہ پرمسرت لمحات دیکھنے کے لیے موجود تھیں۔

چیو چیاشی جن کی زندگی کے ابتدائی برس انتہائی مشکل گزرے۔ انہوں نے صرف 40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد تن تنہا اپنے چار بچوں کی پرورش کی۔

- Advertisement -

اس طویل عمری کے دوران انہیں اولاد کی موت کے ساتھ زندگی کے کئی دکھوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری۔

چین کی عمر رسیدہ خاتون بتاتی ہیں کہ 70 سال کی عمر میں انہیں اپنے بیٹے کی موت کا دکھ برداشت کرنا پڑا، اس کے بعد بیٹے کی بیوہ اپنی بیٹی اس کے پاس چھوڑ کر چلی گئی اور اس نے سن رسیدگی کے باوجود پوتی کی پرورش کی۔

چیو چاشی کی اس پوتی کی عمر بھی اس وقت 60 سال ہوچکی ہے جب کہ ان کے خاندان کا سب سے کم عمر رکن 8 ماہ کا بچہ ہے۔

طویل عمری کا راز:

اپنی 124 ویں سالگرہ پر چیو چاشی نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری اور انہوں نے چین کی نئی نسل کو بھی سادہ زندگی گزارنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن میں تین بار طے شدہ وقت پر کھانا کھاتی ہیں اور کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں اور رات 8 بجے سونے کے لیے بستر پر چلی جاتی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ وہ 124 سال کی ہونے کے باوجود اپنے کئی کام خود کرتی ہیں۔ جیسے اپنے بالوں کو سنوارنا، آگ جلانا، پالتو بطخوں کو کھانا کھلانا اور سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ۔

واضح رہے کہ چین میں لوگ غیر معمولی طور پر لمبی عمر پاتے ہیں اور چینی میڈیا کے مطابق شہر نانچونگ میں ہی 960 افراد کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔

ٹرمپ کا ہم شکل پاکستان میں، کھیر فروخت کرنے کی ویڈیو وائرل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں